پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے،خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں۔ خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔