قبائلی ضلع خیبر میں کھیلوں کے فروغ کیلئےسپورٹس گراونڈز کی تعمیر جاری ہے، ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع

خیبر:وزیر اعظم عمران خان گرین پاکستان مہم کے تحت محکمہ کھیل ضلع خیبر کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع عبداللہ شاہ نے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگاکر شجرگاری کا افتتاح کیاجبکہ اس موقع پر ڈی ایس او خیبر راہدگل ملاگوری،ایچ پی ای محمد آصف اور طلباء بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع عبداللہ شاہ نے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔دنیا میں جس تیزی سے ماحولیاتی تبدیلیاں رونماء ہورہی ہے اسکو مد نظر رکھتے ہوئے پودے لگاکر جنگلات بنانا بہت اہم ہے۔ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع عبداللہ شاہ نے موقع پر موجود اور پاکستانی شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہر شخص کو چاہیئے کہ وہ خود سے کم از کم سال میں ایک پودہ لگاکر گرین پاکستان میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ڈائریکٹر سپورٹس نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان مہم کو بین الاقوامی سطح پر کافی پذیرائی مل رہی ہے اور اس کے بدولت ملک میں جنگلات کا اضافہ ہورہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی اس مہم کی بدولت نبرد آزما ہونگے۔آخر میں ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع عبداللہ شاہ نے ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری کے ہمراہ جمرود سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا ویزٹ کیا اور جمرود سپورٹس کمپلیکس کے لئے منظور ہونے والے فنڈ کے لئے جگہوں کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع عبداللہ شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت مختلف اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہے۔ضلع خیبر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی سپورٹس گروانڈز کی تعمیر جاری ہے جبکہ دیگر منصوبوں کے لئے بھی فنڈز منظور ہوچکے ہیں۔