پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےکمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےکمانڈر قطر امیری لینڈ فورسزمیجر جنرل سعیدحسن محمد الخیرین نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاع اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات ہیں جو وقتاً فوقتًا باہمی فائدے مند تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج قطر تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ، کمانڈر قطر امیری لینڈ فورس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔