نوشہرہ میں پی ٹی ایم کے کارکن رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

نوشہرہ میں پی ٹی ایم کے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، نوشہرہ پولیس چوکی طارق آباد کے انچارج فیاض خان نے دوران گشت ارمر کالونی نوشہرہ میں مردان کے رہائشی ظفر علی ولد سرفراز کی تلاشی لی،تلاشی کے دوران کے قبضے سے 780 گرام چرس اور ایک پستول برآمد ہوئی،پولیس نے ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے،اس سے قبل بھی پی ٹی ایم کے جبار نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا ملزم کے قبضے سے 3کلو چرس بھی برآمد ہوئی تھی۔ پی ٹی ایم روز اول سے چیک پوسٹوں کے خلاف اوراسمگلنگ میں ملوث عناصر کے حامی ہے۔