قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے 57 مستحقین میں 1 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم

جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل سب ڈویژن لدھا میں سی ایل سی پی چیکس تقسیم کئے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر لدھا فرحان خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سراروغہ کے مقام پر تحصیل سراروغہ کے مختلف گاوں کے 57 مستحقین میں سی ایل سی پی چیک تقسیم کیے۔چیکوں کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 99 لاکھ20 ہزار روپے تھی۔