جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی کوششوں سے کیڈٹ کالج سپنکئی میں ٹیلی فون ایکسچینج کی تنصیب

جنوبی وزیرستان ایف سی ہیڈکوارٹر ساوتھ خیبر پختونخوا اور پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کی کوششوں سے کیڈٹ کالج سپینکئی جنوبی وزیرستان میں منی ایکسچینج کی تنصیب کر دی گئی، ایکسچینج کی تنصیب سے کالج کا مواصلاتی نظام بہتر ہو گا، کیڈٹ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منی ٹیلی فون ایکسچینج کی تنصیب ڈیجیٹلائزڈ نقطہ نظر کے ساتھ مستقبل میں قدم رکھتے ہوئے ترقی کی طرف پہلا قدم ہے۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کی ایکسچینج کے اضافے سے کالج کے مواصلات میں اضافہ ہوگا۔ مستقبل میں متعدد ڈیجیٹلائزڈ تعلیمی آپشنز دستیاب ہیں۔ کالج انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ جلد ہی تمام طلباء کو مخصوص نمبر مہیا کئے جائیں گے جنہیں ان کے والدین اور گھر والوں کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔تاکہ بچوں کے ساتھ با آسانی رابطے میں رہینگے، کالج انتظامیہ نے کہا کہ کالج اور کالج میں پڑھنے والے طلبا کو اعلی مقام تک لانے کے لئے مستقبل میں مزید تبدیلیاں بھی زیر غور ہیں، کیڈٹ کالج سپینکئی میں پڑھنے والے طلبا کے والدین نے ایف سی ھیڈکواٹر ساؤتھ اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کالج میں جدید ایکسچینج کی تنصیب کو نہ صرف سراہا گیا،بلکہ اس اقدام کو احسن قرار دیا ہے۔