امریکہ کی عالمی مقابلےمیں پوزیشن پر غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو مبارکباد

اسلام آباد :پاکستانی تعلیمی ادارے غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے امریکامیں مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوزیشن حاصل کرنے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے پاکستانی طلباء کومبارکباد دی ہے۔غلام اسحاق انسٹیٹیویٹ کے طالب علموں نے امریکی انسٹیٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈایسٹروناٹکس کے مقابلے میں ایم آئی ٹی اور اسٹین فورڈیونیورسٹیوں کوشکست دی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے پاکستانی طلبا کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر مبارکباد دی۔غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کیطلباء نے 2021 کے امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹوناؤٹکس (ڈیزائن، بلڈ اور فلائی) کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔خیال رہے کہ امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایئروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس میں منعقدہ ریموٹ کنٹرولڈ طیاروں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایم آء ٹی، برکلے اور اسٹینفرڈ یونیورسٹی کی مضبوط ٹیمیں بھی شامل تھی، لیکن اِن ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے پاکستانی طالب علموں نے سب پر سبقت حاصل کر کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔