پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں چینی سفیر نے ملاقات کی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاکستان کو کووڈ-19 ویکسین کی فراہمی میں چین کی مدد پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں متعدد بین الاقوامی فورمز اور صلاحیت بڑھانے میں چین کی مدد کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیابی سے تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل اور خوشحالی آئے گی۔ معززمہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔