قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےعرفان محسود نے 39 واں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پشاور: پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 39 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔جس کو 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے اپنے نام کیا۔یاد رہے پیڈی ڈوئل کو ورلڈ فیٹسٹ ایتھلیٹ کا لقب حاصل ہے۔خیال رہے کہ عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔