بھارتی کھلاڑی کو ڈھیر کرنے والے قومی ہیرو کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

راولپنڈی : مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو پہلے رائونڈ میں شکست دینے والے قومی ہیرو احمد مجتبی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات ہوئی۔

مارشل آرٹس کے کھلاڑی احمد مجتبیٰ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ’’ڈی جی آئی ایس پی آر کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں‘‘۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سنگاپور میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو پہلے رائونڈ میں صرف 56 سیکنڈ میں ایک ہی مکے میں چت کر دیا تھا۔احمد مجتبی نے مقابلے سے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فائٹ جیت کر پاکستانیوں بالخصوص کشمیریوں کے نام کریں گے جو بھارتی ظلم و جبر کا شکار بن رہے ہیں۔