کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ پر پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بند، پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا

پشاور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ لگانے پر پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بند کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کےٹوئٹراکاوَنٹس بلاک کرنےکامعاملہ ٹوئٹرانتظامیہ کیساتھ اٹھایا ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سےاکاوَنٹس بلاک اورمعطل ہونےکی369شکایات موصول ہوئیں ۔ 280اکاؤنٹس ایسےتھےجومقبوضہ کشمیرکےعوام کی حمایت میں پوسٹ کرنےپرمعطل کیےگئے ہیں ۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹوئٹرانتظامیہ کوپاکستانی صارفین سےمتعلق اپنےمتعصبانہ رویہ پرغورکرنےکاکہاگیا، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اےکی جانب سے بلاک کیےگئےپاکستانی صارفین کےاکاوَنٹس کیلئےٹوئٹرسےرابطہ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی شیئر کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ایسے ہزاروں کی تعداد میں محب وطن پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکاونٹ بند کئے گئے ہیں جو ملک دشمن عناصر کے خلاف تھے،افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں موجود ہندوستان اور دوسرے پاکستان دشمن ممالک کے حامیوں کی اکاونٹس بحال ہے جبکہ اپنے ملک اور سیکیورٹی اداروں سے محبت رکھنے والوں کی اکاونٹس بلاک کی جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز اٹھانا محب وطن پاکستانیوں کیلئے جرم بن چکا ہے، پاکستان اور انکے اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو کھلی چوٹ دی گئی ہے،سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی اے کے اس اقدام کو سراہا ہے اور توقع رکھی ہے کہ پاکستانیوں کے جتنے ٹو ئٹر،فیس بک اور دیگر اکاونٹس بلاک ہو چکی ہے وہ بحال ہو جائیگی۔