پشاور میں پی ٹی ایم کا ناکام جلسہ، محسن داوڑ کا افغانیوں کی جانب سے بطور وکیل شرکت

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) خیبر پختو نخوا اور خاص کر پشاور کے پشتونوں نے پی ٹی ایم کو مکمل طور پر مسترد کردیا،اتوار کے روز پشاور پی ٹی ایم کے ناکام جلسے نے پی ٹی ایم کے قائدین کو اپنی اوقات دکھا دی، پی ٹی ایم لیڈر شپ ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت پوری دنیا میں رسوا ہوچکی ہے۔ پی ٹی ایم کی دیگر لیڈر شپ کو قبا ئلی اضلاع کے عوام کی حب الوطنی سے شدید تکلیف ہے۔پشاور کے عمائدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم شر پسند عناصر کا ٹولہ ہے یہ کبھی اپنے قوم کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا بلکہ پاکستان دشمنوں کا آلہٰ کار ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی ایم اس سے پہلے بھی پشاور میں جلسے اور میٹینگز کر چکے ہیں لیکن پشاور کے عوام نے کھبی بھی اس کی مزا حمت نھیں کی. ان کو جگہ اور عزت دی. لیکن اب اتوار کو ہونے والے جلسے میں پشاور کے مقامی لوگوں نے پی ٹی ایم کو شہر سے نکال دیا اور ان کو شہر سے باہر جلسہ کرنا پڑا. ایسا اس لیے ہوا کہ پہلے لوگ سمجھتے کہ پی ٹی ایم جنگ سے متاثرہ مظلومین کی حقوق کی آواز اور جدجہد ہے. لیکن اب لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ پی ٹی ایم پاکستان دشمن ممالک کے ایجنڈے پر کام کرہا ہے،جس کی زندہ ثبوت اتوار کے روز ہونے والے پی ٹی ایم کا ناکام جلسہ تھا،یاد رہے کہ پختون تخفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے نقیب اللہ محسود کی شہادت کے بعد سے ہی پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پختونوں کو بھڑکانے اور ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کو فروغ دینے کیلئے مہم میں مشغول ہے، پی ٹی ایم نے پشاور جلسے کیلئےسوشل میڈیا پر عالمی مہم چلائی لیکن ناکامی پی ٹی ایم کی مقدر بن گئی،جلسے میں صرف پی ٹی ایم کے کارکنوں نے شرکت کی جس سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ خیبر پختو نخوا کے پشتونوں نے پی ٹی ایم کو مسترد کردیا ہے ،پشتون قوم اب پی ٹی ایم کے مذموم عزائم سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں۔اس سے قبل پی ٹی ایم نے پشاور میں کئی جلسے کیے تھے جس میں خیبر پختونخوا کے پشتون قوم نے شرکت کی تھی، اس بارپشاور کے پختونوں نے پختون تحفظ موومنٹ کو اپنے شہر سے نکال دیا تھا اور پی ٹی ایم کو شہر سے باہر ناکام جلسہ کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ کیونکہ پختونوں کا خیال تھا کہ پی ٹی ایم شہید نقیب اللہ اور دیگر مظلوم طبقات کی ایک تحریک ہے ۔لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ٹی ایم ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کا آلہ کار ہے، جو پاکستان اور پختون قوم کو نقصان پہنچانے کے مشن پر کام کرہا ہے۔وہ چاہتے ہے کہ پختون ایک بار پھر دہشت گردوں کا شکار ہوجائیں اور پی ٹی ایم کی مدد سے ہندوستان اور دیگر پاکستانی دشمن ممالک اپنے ارادے میں کامیاب ہوسکیں۔گذشتہ روز پی ٹی ایم کے جلسے میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ ایک بار پھر افغانستان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ قوتیں افغانستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔پاکستان کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں سمیت ہر شخص افغانستان میں امن اور پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن محسن داوڑ جو اپنی تنحواہ پاکستانی عوام کے ٹیکسوں سے جمع پیسوں سے لے رہے ہیں اور پاکستان کی بجائے افغانستان کی وکالت کررہے ہیں۔اس صاف ظاہر ہو چکا ہے کہ محسن دواڑ دشمن ممالک کی زبان استعمال کرتے ہیں۔اگر محسن داوڑ کی تمام تر ہمدردیاں افغانستان کے ساتھ ہے،تو اسے پاکستان کی پارلمینٹ میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اگر پی ٹی ایم واقعی پختون قوم کی تحریک ہوتی تو محسن داوڑ اور پی ٹی ایم رہنما صرف پختونوں کی ترقی اور خوشحالی کی بات کرتے اورقبائلی علاقوں میں ترقی کے لئے جدوجہد کرتے اور قبائلی علاقوں میں امن کے لئے پاک فوج اور حکومت کا ساتھ دیتے لیکن پختونوں کو یہ کیوں معلوم ہے کہ پی ٹی ایم ایک سازشی تحریک ہے اور پختونوں کے نام پر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے؟ اسی وجہ سے پشاور میں پختونوں نے پی ٹی ایم کو مسترد کردیا ہے۔جبکہ دوسری طرف پختون تحفظ موومنٹ کی خاتون رکن ثنا اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ تحریک پاکستانی اداروں کے خلاف نہیں ہے اور وہ صرف مظلوموں کے لئے آواز اٹھارہی ہیں۔لیکن پی ٹی ایم کے جلسے میں منظور پشتین اور پی ٹی ایم کے کارکنوں نے پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے، کیونکہ پی ٹی ایم اپنے مفادات کیلئے پاکستان دشمن ممالک کے اشاروں پر قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی میں رکاوٹیں کھڑی کرکے قبائلی علاقوں کی امن و امان خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں۔ محسن دواڑ جس نے وزیرستان کے معصوم عوام کو دھوکہ دیکر ان سے ووٹ حاصل کیا مگر وزیرستان میں انتشار اور فساد پھیلانے کے علاوہ ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ محسن داوڑ کے اپنے ہی قوم کے لوگ ان پر بھروسہ نہیں کرتے اور ان سے نفرت کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے امیدیں محسن داوڑ سے وابسطہ تھی وہ سب خاک میں مل گئی۔ محسن داوڑ ڈالرز کی لالچ میں اتنا اندھا ہو چکا ہے کہ نہ تو قبائلی روایات کا خیال رکھتا ہے اور نہ ہی مذہب کے اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔ یہ شرپسند کبھی اپنے قوم کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا بلکہ پاکستان دشمنوں کا آلہٰ کار ہے۔ کرائے کا سپاہی محسن داوڑ ڈالرز کی حاطر فوج اور اداروں پر کیچڑ اچھال رہا ہے۔ پی ٹی ایم وزیرستان کی سرزمین پر ایک ناسور ہے جوکہ نوجوانوں کو ورغلاء کر غلط سرگرمیوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔لیکن قبائلی عوام پی ٹی ایم سمیت دشمن ممالک کے تمام ناپاک عزائم کا ڈٹ کر رہے ہیں۔