شمالی وزیرستان: پی ٹی ایم کا سیکیورٹی فورسز کیخلاف پروپیگنڈا بےنقاب، ایک بار پھر دہشتگرد کی لاش پر احتجاج

وزیرستان: پی ٹی ایم ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز مقابلے میں فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے دہشتگرد کی لاش پر احتجاج کرنے لگی،گزشتہ روز برناوانہ گاؤں میں قبائلیوں کے واٹر ٹینکر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی فورسز نے سرغ رساں کتوں کی مدد سے تپی گاؤں میں تفشیش کررہے تھے کہ اچانک مقامی آبادی کے ایک گھر کے مورچے سے دہشتگرد ضیا الرحمان نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور فرار ہو نے کیلئے راستے میں ایک خاتون کو ڈھال بنا دیا ، سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کا تعاقب کیا اور اس کو ر کنے کیلئے آوازیں دی لیکن وہ نہ رک سکا اور دوبارہ فائرنگ شروع کی ، سیکیورٹی فورسزنے خاتون کی جان بچانے کیلئے دہشتگرد پر جوابی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔پی ٹی ایم نے دہشتگرد ضیا الرحمان کی لاش میران شاہ لے کر احتجاج شروع کرکے سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگانے شروع کردیا ہے۔ پی ٹی ایم ایک بار پھر دہشتگردی کو ہوا دینے میں مصروف عمل ہے۔ آئے روز پی ٹی ایم کا یہی رونا ہوتا ہے کہ وزیرستان میں دہشتگردی ہے۔ لیکن جب دہشتگرد مارے جاتے ہیں تو محسن داوڑ سمیت سب لاش لے کر احتجاج کرتے ہیں۔