کوئٹہ میں دھماکہ، 3افراد جاںبحق، 20 زخمی

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں باچا خان چوک پرسٹی تھانے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس میں 3افراد جاںبحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر سٹی تھانے کے قریب اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل وین، متعددگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔