آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ہیڈ کوارٹر آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقائی و قومی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سربراہ پاک فوج نے ملک میں امن و امان کے قیام کے یقینی بنانے پر آئی ایس آئی کے کردار اور انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ جبکہ آئی ایس آئی کی آپریشنل تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔