خیبر: پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ آپریشن، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ برآمد

خیبر : ضلع خیبر پولیس اورانٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ آپریشن پشاوراورمضافات میں تباہی کا بڑامنصوبہ ناکام بناکربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے۔ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمداقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ سپاہ میں پولیس نے زیرحراست دہشت گردوں کی نشان دہی پر کاروائی کی۔یہ کاروائی گزشتہ تین سالہ پولیس دورمیں سب سے بڑی کاروائی ہے۔جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا زیرزمین چھپایاگیا بھاری تعدادمیں اسلحہ قبضہ میں لیاگیا۔تحویل میں لیاجانے والا اسلحہ کو ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیاکےسامنے پیش کیا۔اسلحہ میں 137 عدد راکٹ لانچر، 27 عددتوپ گولے شامل ہے۔اسلحہ میں 3 عدد روسی ساختہ میزائل ، 30 عدد مارٹرگولے 179 عددانٹی ائیر کرافٹ گن شامل ہے۔اسلحہ دہشت گردوں نے چھپایا تھا۔پشاوراورمضافات کی تباہی کی منصوبہ بندی ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے۔