شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کےساتھ جھڑپ 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان، میرعلی میں نامعلوم دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ،سرکاری زرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک،واقعے میں پاک فوج کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے بیچی کسکئ خیسورمیں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے تحویل میں لے لی۔ لاشوں کو بعد ازا ں میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔