شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر زار جمیل عرف ثاقب چار ساتھیوں سمیت ہلاک

پشاور:سکیورٹی فورسز کی ایک اوراہم کامیاب کاروائی ،طوفان گروپ کے خاص کمانڈراور مطلوب دہشت گرد زار جمیل عرف ثاقب تحصیل دتہ خیل میں منظر خیل کے علاقے وژدہ سر میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ آپریشن کے دوران اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک،دہشت گرد گروپ طوفان کے اہم کمانڈر زار جمیل عرف ثاقب نامی دہشت گرد کا تعلق ممی روغا منظر خیل سے تھا ثاقب انسداد دہشت گردی کے مختلف وارداتوں میں ملوث تھا جس پر لا تعداد ایف آئی آر درج ، سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا اور اس کے سر پر دس لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا۔ دہشت گرد ثاقب نے 2019 میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں 3 اہلکار شہید جبکہ 4 سپاہی شدید زخمی ہوئے ۔علاوہ ازیں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے بہت سی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ،مطلوب دہشت گرد ثاقب نے 2007 سے لے کر اب تک 20 سے زیادہ مختلف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور سر براہی کی ،آئی ای ڈی لگانے کا ماسٹر بھی رہا ہے جبکہ دتہ خیل میں لا تعداد بارودی سرنگ بنا چکا ہے جس سے معصوم اور بے گناہ لوگ شکار بن چکے ہیں ۔رزمک ،میر علی اور زرمل باغ میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور فائرنگ کر چکا ہے۔