کوئٹہ: گورنر بلوچستان سے آئی جی ایف سی (ساوتھ) میجر جنرل ایمن بلال صفدر کی ملاقات

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین سے آئی جی ایف سی (ساوتھ) میجر جنرل ایمن بلال صفدر نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اٴْٹھائے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے امن کا قیام اولین شرط ہی. اس ضمن میں ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہیں. انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ اس کے باعث بہت جلد پورا خطہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا