بلوچستان میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب بم برآمد

کوئٹہ: بسیمہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بناکرتخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا ایف سی اور لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔