پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ گرفتار

پشاور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے سادہ لوح شہریوں سے جعل سازی کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے والےگروہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون سمز اور جدید آلات برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا۔گرفتار ملزمان ’جیتو پاکستان‘ اور دیگر اسکیموں کے نام سے بھی فون کالز کرتے تھے اور بینکوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اکاؤنٹ ہولڈرز کو جعلی فون کالز کرتے تھے اور فون کالز کے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے ہیں۔ ملزمان کبھی ایزی لوڈ کے ذریعے تو کبھی اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرکے بڑے پیمانے پر رقم ہتھیا لیتے تھے۔