پشاور: زیر تعمیر مکان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں جدید خودکار اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود زیر تعمیر مکان میں غیر قانونی طور پر رکھا گیا جدید خودکار اسلحہ برامد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں زیر تعمیر مکان سے 7 عدد کلاشنکوف،2 عدد پستول اور کارتوس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملز م نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ زیر تعمیر مکان میں رکھنے اور بعد میں دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کا انکشاف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مچنی گیٹ کی حدود ڈاگ لارہ میں زیر تعمیر مکان سے جدید خودکار اسلحہ 7 عدد کلاشنکوف،2 عدد پستول اور کارتوس برآمد کر کے ملزم بخت ریاض ولد صاحب گل سکنہ نحقی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملز م نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ زیر تعمیر مکان میں رکھنے اور بعد میں دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کا انکشاف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ا