پشاور میں دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکہ، 3 بچے جاں بحق

پشاو: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے زنگلی میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے کہا کہ دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں پیش آیا.پولیس کے مطابق بچے کھلونا سمجھ کر دستی بم سے کھیل رہے تھے جس دوران وہ پھٹ گیاابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے.تاہم بعد ازاں ایس پی صدر زون وقار احمد نے تیسرے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا . دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولیسنز نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کارروائیاں شروع کر دیں.