چترال: خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چترال : خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون ڈی پی او نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا شمروز خان خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی اپی او) بن گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سونیا شمروز خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کی تعیناتی کے موقع پرپشاور میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نےصوبے کی پہلی خاتون ڈی پی او کو سلامی پیش کی، اس موقع پر ڈی پی او سونیا شمروز خان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔بعد ازاں ڈی پی او لوئر چترال سونیا شمروز خان نے ہدایت کی ہےکہ پولیس اسٹاف عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئے ۔