پشاور: فن تعمیر کا شاہکار ” سیٹھیاں دی حویلی ” عوام کیلئے کھول دی گئی

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک ایسی تاریخی حویلی کو کھول دیا گیا جہاں آنے والوں کو ایک خاص زبان بھی بولنی پڑے گی۔میڈیا کے مطابق پشاورمیں سیٹھی خاندان کی ایک اور تاریخی حویلی کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مختلف ثقافتوں کی طرز و تعمیر پر بنائی گئی یہ حویلی آثار قدیمہ کا منفرد شاہکار ہے۔سیٹھیاں دی حویلی کھلنے کے بعد سیاحوں کے لیے سیٹھی ہاؤس کے بعد دلچسپی کے ایک اور منفرد مقام میں اضافہ ہو گیا ہے جسے ڈیڑھ سو سال بعد عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔آرکیٹیکچر اور مغل طرز تعمیر کے حوالے سے ان کی بڑی اہمیت ہے۔ یہ لوگ ہندکو زبان بولتے تھے اس لیے نام بھی سیٹھیاں دی حویلی رکھا ہے اور اس گھرکی حالت ابھی بھی پہلے جیسی ہی ہے۔فن تعمیر کا یہ بہترین شاہکار دو کنال رقبے پر مشتمل ہے اور ثقافتی رنگوں پر مشتمل اس گھر میں آنے والے سیاحوں کو ہندکو زبان میں ہی بات کرنی ہو گی۔