جسٹس قیصر رشید چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

اسلام آباد : پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قیصر رشید کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو جسٹس قیصر رشید کو مستقل طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کردیا ہے۔جسٹس قیصر رشید کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مستقل تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قیصر رشید خان 2 اگست 2011 سے پشاور ہائی کورٹ میں جج ہیں، جبکہ 16 نومبر 2020 سے پشاور ہائی کورٹ میں بطور چیف جسٹس خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے 28 جون 2018 سے سینئر جج کی ذمہ داری سنبھالی، سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے بعد 16 نومبر 2020 کو انہیں قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔یاد رہے کہ 12 نومبر 2020 کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔