خیبر پختونخوا میں اب فورٹیفائیڈ آٹے کے علاوہ آ ٹا فروخت نہیں ہو سکے گا

مردان: خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کے زیر صدارت، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن اور فلور فورٹفکیشن پروگرام کے مابین فوڈ فورٹفکیشن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کے پی کے فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود نے آٹا ڈیلرز  سے مذاکرات کے بعد ہدایات جاری کئے کہ فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق فورٹیفائیڈ آٹے کی یکم اگست سے فراہمی اور فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود  کا کہنا تھا کہ پنجاب سے نان فورٹیفائد آٹے کی ترسیل کو بند کرنے کے لیے یکم اگست سے فوری طور پر  اقدامات اٹھائے گی۔ تاکہ صوبے میں غذائیت  سے بھرپور آٹے کی دستیابی یقینی ہو سکے۔ اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحم العزیز اور فوڈ سیفٹی افیسرز  نے آٹا ڈیلرز کو آئرن، زنک، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی۔اجلاس کے آخر میں آٹا ڈیلرز نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ سب ملز مالکان سے صرف اور صرف فورٹیفائیڈ آٹا ہی خریدیں گے۔