پشاور: فرنٹیئر کانسٹیبلری کےشہداء پیکج میں اضافہ کیا جائےگا، شیخ رشید

پشاور: وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کی فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر آمد ہوئی۔ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے وفاقی وزیر برائے داخلہ کو سلامی پیش کی۔اور وفاقی وزیر برائے داخلہ نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پرفرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے سے کمانڈنٹ معظم جا انصاری نے مفصل بریفننگ دی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایف سی کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اورمحدود وسائل میں امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف سی شہداء پیکج میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔اور ایف سی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اپنے خون سےامن کے دئیے جلانے والے شہداء کی یاد قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیگی۔اور ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہی کرینگے ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مسائل حل کریں گے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف سی کے نڈر جوانوں نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ معظم انصاری نے کہا کہ وزیر داخلہ کی آمد سے ایف سی جوانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں جیلوں اور فارن دفاتر کی سیکورٹی کی خدمات بھی ایف سی ہی انجام دے رہی ہے۔اور ایف سی کی 599 پلاٹون میں 27500 جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔معظم جا انصاری نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں ایف سی کے 11 جوانوں نے جان کے نذرانے پیش کئے جبکہ 27 دہشت گردوں کو واصل جہنم بھی واصل کیا۔ سیکشن تھری کے تحت ایف سی بارڈر اور ملحقہ علاقوں کی سیکورٹی سمیت اقتصادی راہداری، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، واپڈا، سوئی گیس، این ایچ اے سمیت اقوام متحدہ میں ایف سی کی مستقل نمائندگی موجود ہے۔