کنٹرول لائن: بھارتی فائرنگ، سپاہی شہید، پاک فوج نے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی،جوابی کارروائی میں بھارت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ۔ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 100 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ سے ایک پاکستانی سپاہی شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کےکھوئی رٹہ سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جبکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹ کٹیراسیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا ہے ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سےکوٹ کٹیراسیکٹرمیں شہری زخمی ہوا، جبکہ بھارت کےساتھ فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےسپاہی فضل الٰہی شہید ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں بھارتی سائیڈپربھاری جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔پاک فوج کی طرف سےبھارتی فائرنگ کابھرپورجواب دیاگیا ہے ۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تتہ پانی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈکاپٹرایل اوسی کے100میٹرکےاندرآگیاتھا ۔