پاکستان نیوی کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ اس حوالے پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نیوی کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب تجزبہ کیا ہے ، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا جو کہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وطن عزیز کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے اس سے پہلے پاک فوج نے بھی پاکستان کا 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔