بھارت جنگ میں پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی دفاعی ماہر کا اعتراف

نئی دہلی: بھارت کے دفاعی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتے ، کیوں کہ ہندوستان چین یا پاکستان سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی پولیس افسر اور دفاعی ماہر این سی استھانہ نے اپنی ایک کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے بارے میں اسٹریٹیجک حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے ، اس لیے بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا کیوں کہ ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بھارتی سیاستدان عوام کو جنگ کی طرف اکسا رہے ہیں ، انتخابی فوائد کے لیے پاکستان سے دشمنی بھارتی قائدین کا وطیرہ بن چکی ہے۔