وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے وزیر اعظم کو صوبے میں زیتون کی شجر کاری پالیسی، استعداد اور ممکنہ برآمد کے لئے منصوبہ بندی کے بارے آگاہ کیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بہت اضلاع زیتون کی کاشت کے لئے موزوں ترین علاقے ہیں، جدید اور سائنسی بنیادوں پر زیتون کی پیوندکاری کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ زیتون کی افزائش اور اس سے منسلک صنعت سے روزگار کے مواقع اور غرباء کے لئے ذریعہ معاش میسر ہو گا۔