ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ہنڈ صوابی اور چکدرہ لوئر دیر میوزیم میں ترقیاتی کام شروع

پشاور:ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ہنڈ صوابی اور چکدرہ لوئر دیر میوزیم میں ترقیاتی کام شروع۔ پہلے مرحلے میں میوزیم کی عمارت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، سیاحوں کے لیے انفارمیشن سنٹر، کیفے اور سووینئر شاپس تعمیر کی جائیں گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ پراجیکٹ، نیسپاک کنسلٹنٹس اور ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے جاری کام کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی.