بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 22 سالہ سپاہی مختیار شہید ہو گیا ہے۔