کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

کراچی : کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے قائد اعظم ڈے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق بھارتی فنڈڈ دہشت گرد تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے کلاشنکوف ، چھ کلو بارودی مواد ، دستی بم اور دیگرسامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ان دہشت گردوں کا نیٹ ورک ایک قوم پرست جماعت کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ چلا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹ ورک کو اضغر شاہ نامی دہشتگرد چلا رہا ہے، یہ دہشتگرد افغانستان میں رپورش ہے، را سے رابطوں میں بھی ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ایک دہشتگرد نے گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پردستی بم پھینکا تھا جس سے قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔