مردان پی ڈی ایم کار ریلی کا مقصد سڑکیں بلاک کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں، کامران بنگش

پشاور: وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی۔کامران بنگش نے مردان پی ڈی ایم کار ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پشاور اور لاہور میں جب دال نہ گلی تو پی ڈی ایم سڑکوں پر نکل آئی، کار ریلی کا مقصد سڑکیں بلاک کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا حکومت کی بات کرنے سے پہلے پارٹی میں جھانک کر دیکھیں، کار ریلی کا مقصد جے یو آئی کے اندرونی اختلافات سے عوام اور میڈیا کا توجہ ہٹانا ہے۔کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت علی ، لگتا ہے جے یو آئی پی ڈی ایم پر حاوی ہوگئی ہے۔معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے، کرپشن اور لوٹ مار کر پیسہ بچانے والوں کو شکست فاش ہوگی۔