بلوچستان: چمن میں افغانی اسمگلروں کی ایف سی کی گاڑی پر پتھراو، سیکورٹی اہلکار زخمی

چمن:چمن میں افغانی اسمگلروں کی ایف سی کی گاڑی پر پتھراو،سیکورٹی اہلکار زخمی،گزشتہ روز افغانی اسمگلروں نے ایک بار پھر ٹائر جلا کر پاک افغان باڈر شاہراہ کو ٹرانسپورٹ کے لئے بند کرکے احتجاج شروع کردیا ہے،ایف سی حکام ان افغانیوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ان کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا۔

https://twitter.com/ChamanNewss/status/1341271858306543618?s=20

اس دوران افغانی اسمگلروں نے ایف سی حکام پر پتھراو کیا جس سے ایف سی کے ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا پتھراو سے ایف سی کے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ افغانی اسمگلروں نے لاکھ کوشش کی کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہوکر لوٹ مار کرے سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے،یادرہے کہ کئی سالوں سے افغانستان سے چمن کے راستے دہشت گردعناصر اور اسمگلرز پاکستان میں داخل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی سمگلنگ کررہے ہیں