کورونا پھیلنے کے خطرات، خیبرپختونخوا کے دینی مدارس بند کرنے کا فیصلہ

پشاور : عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسی لہر میں شدت آنے کے باعث خیبرپختونخواکے دینی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینی مدارس پر پابندی این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے ، اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔