پشاور میوزیم دُنیا کا سب سے بڑا گندھارا میوزیم ہے، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد

پشاور:ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا ہے کہ پشاور میوزیم دُنیا کا سب سے بڑا گندھارا میوزیم ہے جس میں کم و بیش 30 ہزار سے زیادہ آئٹمز ہیں جبکہ سیاحوں اور عام وزٹرز کیلئے ایک ہزار سے زیادہ ڈسپلے پر موجود ہیں۔پشاور میوزیم پر بحالی اور آباد کاری کا کام کائٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ہے۔ جس کی تکمیل پر میوزیم سابقہ حالت میں بحال کردی جائے گی۔ پشاور میوزیم پاکستان اور باہر ممالک کے سیاحوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بحالی کے کام کی تکمیل سے مزید سیاح بھی یہاں آئیں گے جس ٹورزم سیکٹر مزید بہتر پروان چڑھے گی۔ اور مقامی باشندوں کو بھی اپنے کلچر ، روایات اور آثار قدیمہ کے بارے میں آگاہی ملے گی۔