پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد

سکھر: پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف سکھر کی سول سوسائٹی کے زہر اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کی، نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل سول سوسائٹی کے رہنماؤں امام الدین محمدانی،نصیر گوپانگ،جاوید گوپانگ ،حسنین کھوکھر و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا  کہ پاک افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے نا صرف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی بلکہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہے، دہشت گرد پاک فوج اور اس قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے،رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک افواج کے قومی ہیرو کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔