لاہور:پی ڈی ایم کے جلسہ میں محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان جلسے کے دوران پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پنجابیوں اور لاہوریوں کی توہین کردی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی اسٹیج پر موجودگی کے دوران محمود خان اچکزئی نے خطاب میں لاہوریوں کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں نے ہندوؤں اور سکھوں سے مل کر انگریز کا ساتھ دیا۔ محمود اچکزئی نے لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ کراچی جلسے میں بھی محمود خان اچکزئی نے اردو سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی، جس پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ محمود اچکزئی جیسے ننگ زمین لوگ آج پنجابیوں اور لاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں اس ذہنی مریض کو لاہور میں بلاناپنجابیوں کی توہین ہے، پہلاموقع نہیں نون لیگ نے پنجابیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو اس سے پہلےاٹھارویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 157 پر دستخط کر کے پنجاب کے ساتھ شدید زیادتی کی گئ،

وفاقی وزیر نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہاگر نون لیگ اور پیپلز پارٹی وفاقی جماعتیں ہیں تو اچکز ئی کو پی ڈی ایم سے نکالیں ورنہ وہ تاریخ میں پنجاب دشمن کرداروں کے ساتھ پہچانے جائیں گے، پنجاب کی ایسی توہین کی جرآت کبھی کسی کو نہیں ہو ئی، اس جا ہل افغانی ٹٹو اچکز ئی کو یہ بھی نہیں پتا کہ پاکستان میں جمہوریت کی ہر تحریک لاہور سے اٹھی۔