بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل دوسرے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بلا اشتعال فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نےشہری آبادی کومارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔بھارتی فوج نےجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے55 سال کی خاتوں زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ۔