بھارت میں حیوانیت کی انتہا ، 5 بچوں کی ماں کے ساتھ 17 درندوں کی زیادتی

نئی دہلی : بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی ۔17 درندوں نے خاتون کو شوہر کی موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا،واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں حیوانیت کی انتہا ہو گئی۔17 افراد نے 5 بچوں کی والدہ کو بچوں کی ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے۔بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ملزمان نے میاں بیوی کو یرغمال بنایا اور اجتماعی زیادتی کی۔متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے ہمراہ گاؤں کے بازرا سے گھر لوٹ رہے تھے جب نشے میں دھت 17 افراد نے انہیں پکڑ لیا۔ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں فرار ہو گئے۔جب کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔بعض بھارتی میڈیا چینلز کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد 17میں سے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک شخص کی شناخت کر سکتی ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اگر وہ واقعے میں ملوث پایا گیا تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔