چارسدہ : تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گردگرفتار

چارسدہ :پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کامیاب کاروائی، تحریک طالبان گروپ کے خطرناک دہشت گرد تھانہ سروکلے کی حدودمیں گرفتار، گرفتار دہشت کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ اور 1ایس ایم جی برآمد،دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی مردان میں دہشت گردی کے7سے زائد مختلف مقدمات درج تھے، دوران انٹاروگیشن دہشت گرد نے 21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو ضلع چارسدہ میں تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملی،حسب اطلاع ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران نے مشترکہ کاروائی کے دوران تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد ذاکر عرف یاسر عرف مدثر ولد یوسف خان ساکن موصل کورمتین کور ڈاکخانہ یکہ غونڈ ضلع مہمندکوتھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کیا۔اس موقع پر دہشت گرد کے قبضہ سے دوہینڈ گرنیڈ اور ایس ایم جی بھی برآمد کرلیا گیا۔دوران انٹاروگیشن دہشت گرد نے ضلع مہمند اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی مردان میں دہشت گردی کے 7سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔ دہشت گردنے تخریبی کاروائیوں میں تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹکل دفاتراور ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ شامل ہیں اسی طرح گرفتار دہشت گرد نے سروکلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکارکو فائرنگ سے شہید کیا، لاٹھی چیک پوسٹ پر 9خاصہ داروں کو شہید کیا، اس کے علاوہ بھتہ و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کرناجیسے خطرناک واقعات بھی شامل ہے۔