پشاور:ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد سے پاکستان میں قائم اٹالین آرکیالوجیکل مشن کے ڈائریکٹر کی ملاقات

پشاور:ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد سے پاکستان میں قائم اٹالین آرکیالوجیکل مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لوکا ماریا اولیو ویری نے ملاقات کی۔ مشن کے ڈائریکٹر نے ڈاکٹر عبدالصمد کو سوات میں اپنے ادارے کے 56 سالہ ریسرچ پر بریفنگ دی۔ انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے بہترین کام اور جاری منصوبوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور اس کو فروغ دیکر ٹورازم اور ریسرچ میں کئی اہم کامیابیاں اپنے نام کر چکی ہیں۔ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ خیبر پختونخوا آرکیالوجی میں پاکستانی نوجوانوں اور غیر ملکی ریسرچرز کے لیے کئی اہم مواقع ہیں اور حکومت ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ ملاقات میں اٹالین حکومت کی طرف سے 6 ملین یورو کی لاگت سے ہیریٹیج فیلڈ سکول پراجیکٹ پر بھی تفصیلی بحث ہوئی اس پروجیکٹ کی تمام فنڈنگ اٹالین حکومت فراہم کرے گی یہ منصوبہ صوبے کے نوجوانوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔