اردو ادب کی نامورشخصیت بانوقدسیہ کا 92 واں یوم پیدائش، گوگل کاخراجِ عقیدت

لاہور : معروف لکھاری بانو قدسیہ کی سالگرہ پر گوگل نے ان سے منسوب ڈوڈل پیش کردیا۔28 نومبر 1928 کو فیروز پور انڈیا میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی آج (ہفتہ کو) 92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر گوگل نے ان سے اپنا ڈوڈل منسوب کیا ہے۔بانو قدسیہ ایک معروف ناول نگار کے ساتھ ساتھ پلے رائٹ بھی تھیں۔ انہوں نے کتابوں کے علاوہ کئی ڈرامے لکھے۔ ان کے جس ناول کو سب سے زیادہ شہرت ملی وہ ’راجہ گدھ‘ ہے، اس ناول کو جدید اردو ادب میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حاصل گھاٹ اور ایک دن کے نام سے بھی ناول لکھے۔