بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ: قلات میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی قلات رینج نے وڈھ کے علاقے میں کارروائی کی ۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بی ایل اے کے 3 دہشتگرد گرفتار۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے پر رات کے وقت کارروائی کی گئی۔فورسز کی کارروائی میں تین دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کارروائی میں ایک کلاشنکوف، میگزین، 30 کارتوس، 25 کلوگرام آتش گیر بارود برآمد کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد انتہائی خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔گرفتار دہشتگردوں سے ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ فرار ہونے والوں کی تلاش بھی جاری ہے ۔