کو ئٹہ:پاکستان بحریہ کی ٹیم نےاورماڑہ بندرگاہ کے قریب ماہی گیروں کی سمندر میں پھنسی کشتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا

کو ئٹہ:پاکستان بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے بلوچستان کے ساحلی علاقےاورماڑہ میں سمندر میں پھنسی کشتیوں کوبچانے کے لیے امداد فراہم کی۔ تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سے اورماڑہ بندرگاہ کے قریب لنگر انداز ماہی گیروں کی کشتیاں بڑی تعداد میں مختلف اطراف میں بہہ گئیں جبکہ کچھ کشتیاں ڈوب گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر 35 میرینز پر مشتمل پاک بحریہ کی ٹیم میرین فاسٹ بوٹس کے ہمراہ ریسکیو آپریشن کے لئے روانہ ہوئی۔ امدادی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرکشتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔