مریم نواز کی دادی کی موت پر بھی سیاست

مریم نواز کو ان کی دادی کے انتقال کی اطلاع دینا حکومت کا نہیں خاندان کا کام تھا۔ ملٹی میڈیا جرنلسٹ اور کالم نسٹ جویریہ صدیق نے مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پورا سوشل میڈیا سیل موجود ہے جلسوں سے فیس بک ٹویٹر لائیو کیا ہوتا ہے ہر دو منٹ بعد تصاویر اپ لوڈ ہورہی ہوتی ہیں اور وفات کی خبر نا ملنے کا الزام بھی حکومت پر سیاست دانوں کو اموات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے یہ رشتوں کے تقدس کے خلاف ہے۔

سوشل صارفین نے بھی مریم نواز کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دادی کی رحلت کی اطلاع دینا حکومت کا نہیں بلکہ خاندان کا کام تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازجیل میں نہیں تھیں انہیں حکومت اطلاع پہنچاتی۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کا شکوہ کیا تھا کہ ان کی دادی کی اطلاع کسی حکومتی شخصیت نے نہیں پہنچائی۔

مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف کو وطن واپس آنے سے روک دیا ہے،دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہوگئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔