وزیراعظم عمران کادورہ افغانستان، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات کیلئے پختہ عزم کا مظہر ہے، امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد:امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران کا حالیہ دورہ کابل پاکستان کے افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات کیلئے پختہ عزم کا مظہر ہے.پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دورہ کابل سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی،پناہ گزینوں کی واپسی،تجارت اور علاقائی تعاون میں پیشرفت ہوگی اور پورے خطے میں خوشحالی آئیگی۔